ریڈیو فیچر:انارکلی اور چچا چکھن کے خالق- امتیاز علی تاج

imtiyaz-ali

امتیاز علی تاج

اردو زبان کے معروف مصنف اور ڈرامہ نگار امتیاز علی تاج کے والدسید ممتاز علی ایک بلند پایہ مصنف اور انشا پرداز تھے جبکہ والدہ محمدی بیگم ایک مضمون نگار تھیں۔ تعلیم مکمل کرنے سے قبل ہی امتیاز علی تاج نے عبدالمجید مالک کے ساتھ مل کر کہکشاں شروع کیا اور وہ ’’تہذیب نسواں‘‘ اور ماہنامہ ’’پھول‘‘ کے مدیر رہے۔لگ بھگ بیس بائیس برس کی عمر میں امتیاز علی تاج نے اپنا ناقابل فراموش ڈرامہ ’’انارکلی‘‘ تخلیق کیا جو ڈراموں کی تاریخ  میں  سنگِ میل بن گیا۔ انہوں نے فلم ، ریڈیو اور تھیٹر کے لئے ڈرامے لکھنے کے علاوہ انگریزی اور فرانسیسی ڈراموں کا ترجمہ اور اڈاپٹیشن بھی کیا۔اردو کے پہلے جدید ڈرامے کے خالق امتیاز علی تاج کا انارکلی نہ صرف محبت اور طاقت کے ٹکراؤ کی کہانی بیان کرتا بلکہ اس کلُئے کو بھی پیش  کرتا ہے کہ عشق اور اقتدار کی جنگ کے نتائج بہت تکلیف دہ ہوسکتے ہیں۔اسی طرح کے اور بہت سے زاویے پیش کرتا ہے اردو سروس کا یہ فیچر۔