کمال امروہی اسپیشل

11فروری کو عظیم ہدایت کار و فلمساز کمال امروہی صاحب کی برسی کے موقع پر اس پروگرام کو برا ہ راست نشر کیا گیا۔ سید امیر حیدرکمال نقوی کی پیدائش 17 جنوری 1918 کو ادبی اعتبار سے انتہائی زرخیز زمین امروہے میں ہوئی۔ پروڈیوسر،ڈائریکٹر کمال امروہی نے نہ صرف محل،شنکر حسین اور پاکیزہ جیسی بہترین فلمیں دیں بلکہ ہندوستان کی کامیاب ترین مغل اعظم جیسی تاریخی فلم کے مکالمے بھی تحریر ہیں ۔ سینمامغل کہے جانے والے کمال امروہی کی برسی کے موقع پر اس خصوصی پروگرام میں ان کی صاحبزادی محترمہ رخسار کمال امروہی نے شرکت کی اور کمالامروہی صاحب کے فن ، شخصیت اور ان کے تخلیقی نقطہ نظر کو بے انتہا خوبصورتی سے پیش کیا۔

بقول رخسار صاحبہ، کمال امروہی صاحب نے نہ صرف با ادب اور با ملاحظہ ہوشیار جیسے الفاظ رائج کئے بلکہ مغل اعظم فلم کے دربار کے تمام مناظر اتنی چابک دستی سے تحریر کئے کہ آج بھی ناظرین کوزبانی یاد ہیں ۔

کمال امروہی سے متعلق انتہائی اہم گوشوں پر روشنی ڈالی گئی ہے اس خصوصی پروگرام میں جو کہ آل انڈیا ریڈیوکی اردو سروس سے نشر کیا گیا تھا۔