’’بھارت رنگ مہوتسو اسپیشل‘‘

ہر سال کی طرح اس سال بھی تھیٔٹر سے متعلق  بین الاقوامی فیسٹیول کا انعقاد NSD یعنی نیشنل اسکول آف ڈرامہ کی جانب سے کیا گیا۔

اس موقع پر آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس کی جانب سے19ویں بین الاقوامی تھیٔٹرفیسٹیول پر خصوصی پروگرام نشر کیا گیا۔ اس پروگرام میں بین الاقوامی تھیٔٹرفیسٹیول کی انچارج پروفیسر تریپوراری شرما کو بحیثیت مہمان اسٹوڈیو میں مدعو کیا گیا۔ ساتھ ہی اردو ڈرامے کی ایک اور معروف شخصیت پروفیسر محمد کاظم بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔

ڈرامہ اور تھیٔٹر فیسٹیول سے متعلق اس خصوصی پروگرام کی ریکارڈنگ آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ یہ پروگرام 8فروری 2017 کو شام چھ بجےاردو سروس سے براہِ راست نشر کیا گیا تھا۔