ڈونالڈ ٹرمپ اور انجیلا مرکل کی وہائٹ ہاؤس میں ملاقات

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل، جن کے زیادہ تر معاملات میں ایک دوسرے کے برعکس نظریات ہیں، وہائٹ ہاؤس میں پہلی دو بدو ملاقات ہوئی۔ بات چیت کے دوران دونوں لیڈران نے دہشت گرد گروپ داعش کے خلاف لڑائی، ناٹو اتحاد کو مستحکم کئے جانے اور افغانستان کی صورتحال جیسے معاملوں پر تبادلہ خیال کیا۔