درگاہ حضرت  نظام الدین کےلاپتہ سجادگان بھارت پہنچے

دلّی کی حضرت نظام الدین کی درگاہ کے دو سجادہ نشین ، جوپاکستان میں لاپتہ ہو گئے تھے وطن واپس آ گئے ہیں۔ سید آصف نظامی اور اُن کے بھتیجے ناظم نظامی آج صبح دلّی ہوائی اڈّے پہنچے جہاں پر اُن کے گھر والوں نے اُن کا خیر مقدم کیا۔ آصف نظامی اور عامر نظامی نے اُن کی بخیریت وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لئے بھارت سرکار کی مداخلت کے لئے اُس کا شکریہ ادا کیا ہے۔