جی ایس ٹی سے متعلق معاون قوانین کو منظوری

کابینہ نے جی ایس ٹی سےمتعلق چار معاون قوانین کو منظوری دی ہے ۔ اس طرح اِسے جلد پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ میٹنگ میں اِن معاون قوانین کی منظوری دی گئی۔