اقوام متحدہ اس سال 21 جون کو یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر خصوصی ٹکٹ جاری کرے گی

 اقوام متحدہ اس سال 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر خصوصی یادگاری ٹکٹ جاری کرے گا۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے سید اکبرالدین نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ یادگاری ٹکٹ جلد ہی جاری کئے جائیں گے۔اقوام متحدہ کی پوسٹل ایجنسی یو این پوسٹل ایڈمنسٹریشن نے یوگا ڈے کے موقع پر ایک خصوصی شیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2015 سے ہر سال 21 جون کو یہ دن منایا جاتا ہے۔ اس خصوصی دستاویز میں مختلف ٹکٹوں کے ذریعے OM اور یوگا کے مختلف انداز دکھائے جائیں گے۔ اقوام متحدہ میں پہلا بین الاقوامی یوگا ڈے 2015 میں منایا گیا تھا، جبکہ وزیر خارجہ محترمہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بان کی مون کے ہمراہ ان تقریبات کی قیادت کی تھی۔