یو این عدالت نے باغیوں کیلئے روس کی حمایت کو روکنے کی درخواست مسترد کر دی

بین الاقوامی  عدالت  انصاف  نے مشرقی یوکرین میں باغیوں کیلئے روس کی حمایت کو روکنے کے اقدامات کیلئے یوکرین کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ہیگ میں عدالت نے کہا ہے کہ کیف  نے اس بات کے مناسب ثبوت پیش نہیں کئے ہیں کہ ماسکو ، باغیوں کو فنڈ اور ہتھیار فراہم کر کے دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ پچھلے مہینے سماعت کے دوران یوکرین نے روس پر الزام عائد کیاتھا کہ وہ یوکرین میں باغیوں کو فنڈ اور ہتھیار فراہم کرکے دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ روس نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔