وزیراعظم سول سروسز کے  دن کے موقع پر تقسیم کریں گے ایوارڈ

 

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں سول سروسز کے دن کے موقع پر سرکاری انتظامیہ میں شاندار کار کردگی کیلئے اعلیٰ عہدیداروں کو اعزاز سے نوازیں گے۔ وزیراعظم ضلع اور دیگر مرکزی و ریاستی اداروں کو اختراعی پروگراموں کے موثر نفاذ کیلئے سرکاری انتظامیہ میں شاندار کار کر دگی کیلئے ایوارڈ عطا کریں گے۔ عام شہریوں کی بہبود کیلئے ضلع اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کے اداروں کے ذریعے غیر معمولی اور اختراعی کام انجام دینے پر ان کی خدمات کو تسلیم کرنے کی خاطر یہ ایوارڈ قائم کئے گئے ہیں ۔