وزارت  پٹرولیم نے  اتوار کے روز پٹرول پمپ بند رکھنے کے فیصلے کی نکتہ چینی کی

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے کچھ پیٹرول پمپ آپریٹروں کے ذریعے جن میں زیادہ تر جنوبی بھارت میں ہیں، اتوار کے روز پیٹرول پمپ بند رکھنے کے فیصلے کی نکتہ چینی کی ہے ۔ وزارت نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اس نے پیٹرول ڈیلروں کے ذریعے اتوار کے دنوں میں پیٹرول پمپ بند کرنے کے فیصلے کی  نہ تو  توثیق کی ہے اور نہ ہی اجازت دی ہے ۔ تیل کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ ڈیلروں کی بڑی فیڈرشنس نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے کسی بھی دن پیٹرول پمپ بند کرنے کی توثیق نہیں کی ۔