اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے ذریعے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کی سخت مذمت کی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے ذریعے حال ہی میں کئے گئے تازہ بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کی ہے ۔ کونسل نے شمالی کوریا پر الزام لگایا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے ۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے اتفاق رائے سے جاری ایک بیان میں پیونگ یانگ کے ذریعے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی سخت اور اشتعال انگیز خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔