روہن  بوپنّا  مونٹے کارلو رولیکس ماسٹرس کے کوارٹر فائنل میں داخل

بھارت کے  کھلاڑی روہن بوپنّا اور یوروگوئے کے ان کے ساتھی پابلو کیوواس مونٹے کارلو ماسٹرس کے کوارٹر فائنلس میں پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے پانچویں درجے کے کھلاڑی راجیو رام اور راون کلاسین کو چھ سات،چھ چار، دس چھ سے شکست دی۔ اب کوارٹر فائنلس میں ان کا مقابلہ اعلٰ درجے کے کھلاڑی ہیزی کونٹائنن اور جان پیرس سے ہوگا۔