جموں و کشمیرمیں ڈوڈہ ضلع میں سڑک حادثہ،4 افراد ہلاک،5 دیگر زخمی

جموںو کشمیر میں ڈوڈہ ضلع میں ٹرک کے حادثے میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ بٹوٹا سے گندھول آنے والی ایک ہلکی گاڑی بٹوٹا کشتوا ڑ روڈ پر سڑک سے پھسل کر ایک گڑھے میں جا گری۔ زخمیوں کو ڈوڈہ کے ضلع اسپتال میں  داخل کرا دیا گیا ہے۔