کوہِ نور ہیرہ  برطانیہ سے واپس لانے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کر سکتا : سپریم کورٹ

 

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ کوئی ایسا حکم جاری نہیں کر سکتا ، جس کے تحت برطانیہ سے کوہِ نور ہیرا واپس لانے کا مطالبہ کیا جائے، یا اسے نیلام کرنے سے روک دیا جائے۔ ایک دلیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ، جس میں برطانیہ کے خزانے میں موجود ہیرے کو بھارت لانے کی ہدایت دینے کیلئے کہا گیا تھا ، چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی قیادت میں ایک بنچ نے کہا کہ وہ کسی غیر ملکی حکومت سے یہ نہیں کہہ سکتی کہ وہ کسی املاک کی نیلامی نہ کرے ۔ عدالت نے وضاحت کی کہ وہ کسی املاک کے بارے میں کوئی ایسا حکم جاری نہیں کر سکتی جو کسی دوسرے ملک میں ہو۔