تمام ریاستیں کشمیریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں : راج ناتھ سنگھ

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج تمام ریاستوں سے ملک کے مختلف مقامات پر رہنے والے کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کو کہا ہے ۔ کشمیریوں کو ہراساں کرنے کے مبینہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کسی بھی ہندوستانی کی طرح ہی ہیں اور وزارت داخلہ کی جانب سے تمام ریاستوں کو ہدایت بھیجی جا رہی ہے کہ وادی کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ جناب سنگھ کا بیان ان اطلاعات کے تناظر میں آیا ہے کہ راجستھان اور اترپردیش میں کشمیری طلبہ کو وادی میں سیکورٹی فورسز پر پتھر پھینکنے  اور حملے کے حالیہ واقعات کے بعد سے ہراساں کیا جا رہا ہے ۔