سول سرونٹس بدلتے وقت کے مطابق کام کرنے کے نئے طریقوں کو اپنائیں : وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ افسر شاہوں کو چاہئے کہ وہ بدلتے وقت کے مطابق کام کرنے کے نئے طریقے اختیار کریں ۔جناب مودی نے کہا کہ بدلتے ہوئے وقت میں حکومت کو ایک ضابطہ کار کے بجائے ، اختیار دینے والی اتھارٹی بننا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پندرہ بیس برس میں بدلتے ہوئے رجحانات کی وجہ سے متحرکات  میں تبدیلی آ چکی ہے ، کیونکہ مقابلہ آرائی، ایک معیاری تبدیلی لانے میں بڑا کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے حکومت کا رول یہ تھا کہ وہ حفظانِ صحت سے لے کر صنعت قائم کرنے تک، بہت ساکام کرے، لیکن اب حالات بدل چکے ہیں ۔