ریڈیو فیچر: ‘‘کنہ یادوں کے برف زاروں سے‘‘

حصّہ اوّل

حصّہ دوم

 

مجید امجد

اردو غزل کی مقبولیت اور اثرآفرینی کی تیز و تند ہواؤں کے سامنے نظم کا چراغ جلائے رکھنا ایک مشکل کام تھا جو کہ چند لوگ ہی کرپائے اور انہیں شخصیات میں شمار ہوتا ہے مجید امجد کا۔ اردو کی دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نظم کو جائز مقام دلانے والے مجید امجد کی تخلیقات’جدید دور کی ضروریات اور بدلتے شوق کی تکمیل کرتی نظر آتی ہیں اور یہ سب اردو شاعری، تہذیب اور تمدن کا بیش بہا سرمایہ ہے۔

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ مجید امجد اپنے موضوعات کاانتخاب کیسے کرتے تھے اور عام باتیں اور عام چیزیں ان کی شاعری میں کیسے داخل ہوجاتی ہیں تو ضرور سماعت کیجئے اردو سروس کا فیچر’’کنہ یادوں کے برف زاروں سے‘‘۔ یہ فیچر نہ صرف مجید امجد کی شاعری اور فکر کا عکاس ہے بلکہ ان کی ذاتی زندگی کے پہلوؤں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔