ریڈیو فیچر: ’’ہندوستانی سنیما کا پہلا شومین‘‘

حصّہ اوّل

حصّہ دوم

محبوب خان 

مشہور فلمی نقاد بنی ریوبین نے محبوب خان کی سوانح حیات لکھی جس میں انہوں نے کہا کہ محبوب خان‘ ہندوستانی سنیما کے سِسل بی ڈی میل تھے۔ راج کپور کے بطور فلم ساز محبوب خان پہلے شومین کہے اور مانے جاتے تھے۔ اس کی اہم وجہ ہے کہ محبوب نے سِسل بی ڈی مل کی طرح اپنی فلموں میں سپیکٹکل’ یعنی مناظر کی شان و عظمت کو نہ صرف خاص اہمیت دی بلکہ اسے سنیما کا جزو لاینفک بنادیا۔ کچھ کر گزرنے کا جذبہ محبوب خان کو ممبئی لے گیا اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ملک کی پہلی بولتی فلم عالم آرا کے ہیرو بنتے بنتے رہ گئے۔

یہ دستاویزی فیچر مبنی ہے خلیق‘شفیق انسان دوست اور انتہائی باصلاحیت شخصیت پر جن کی فلم مدر انڈیا نے اس وقت تہلکا مچایا تھا اور وہ تھے فلم ساز و ہدایت کار محبوب خان۔