کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے بنگلورو میں سنرائزز حیدر آباد کو 7 وکٹ سے ہرایا

آئی ۔پی۔ایل۔ کرکٹ میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے بنگلورو میں موجودہ چیمپئن سنرائزز حیدر آباد کو ڈک ورتھ-لیوِس ضابطے کے تحت 7 وکٹ سے ہرا دیا ۔ اس طرح کولکاتہ نائٹ رائڈرس ٹورنامنٹ کے کوالیفائر ٹو میں پہنچ گیا ہے۔ گوتم گمبھیر کی قیادت میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے 5 اوورس اور دو گیندوں میں 48 رن کا نشانہ حاصل کر لیا ۔ بارش کی وجہ سے  ڈک ورتھ-لیوِس کا ضابطہ لاگو کرنا پڑا ، جس پر کولکاتہ کو 6 اوورس میں 48 رن بنا نے  تھے جو اس نے 5 اوورس اور دو گیندوں میں  بنا کر میچ جیت لیا۔ اب کولکاتہ نائٹ رائڈرس کا مقابلہ بنگلورو میں ممبئی انڈینس سے ہوگا۔