وزیراعظم ’من کی بات ‘ اس مہینے کی 28 تاریخ کو کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آکاشوانی سے من کی بات کے اگلے پروگرام میں اس مہینے کی 28 تاریخ کو سامعین سے بات کریں گے۔ عوام اپنے خیالات، رائے اور مشورے ’مائی گورنمنٹ اوپن فورم‘میں دے سکتے ہیں اور مفت ٹیلی فون نمبر ایک آٹھ صفر صفر ایک ایک سات آٹھ صفر صفر ڈائل کرکے وزیراعظم کے لئے اپنا پیغام ہندی یا انگریزی میں ریکارڈ کراسکتے ہیں۔ لوگ ایک نو دو دو پر بھی مسڈ کال دے کر ایس ایم ایس کے ذریعے ملنے والے لنک کو فالو کرتے ہوئے وزیراعظم کو براہ راست مشورے دے سکتے ہیں۔ بہترین رائے یا مشورے کو وزیراعظم کے خطاب میں شامل کیا جائے گا۔ آکاشوانی اور دوردرشن کے پورے نیٹ ورک پر یہ پروگرام براڈ کاسٹ کیا جائے گا۔