سویڈن نے اسمارٹ سٹی کے فروغ میں کافی دلچسپی دکھائی

 

سویڈن نے اسمارٹ سِٹی کے فروغ میں کافی دلچسپی دکھائی ہے۔ اُس نے اسمارٹ سٹیز میں ماحول کو نقصان نہ پہنچانے والے عوامی ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ اور ٹھوس فضلے کے بندوبست میں اپنی مہارت اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے ایک مشترکہ منصوبۂ عمل کی تجویز پیش کی ہے۔ سویڈن کی یوروپی یونین کے امور تجارت کی وزیر این لنڈے نے نئی دلّی میں شہری ترقی کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی اور اسمارٹ سٹیز کے فروغ میں تعاون کے شعبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ دورے پر آئی ہوئی سویڈن کی وزیر نے کہا کہ اُن کے ملک کو فضلے کے بندوبست، شہری ٹرانسپورٹ نظام، اسمارٹ پارکنگ نظام، ہوا کی صفائی، اطلاعات کے نظام اور کمان اور کنٹرول نظام میں زبردست مہارت حاصل ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بھارت کا اسمارٹ سٹی مشن بھارتی اور بیرونی کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری کے کافی مواقع فراہم کرتا ہے، جناب نائیڈو نے کہا کہ بعض اسمارٹ شہروں کو سویڈن کی ٹیکنالوجی سے خاص طور سے عوامی ٹرانسپورٹ اور ٹھوس فضلے کے بندوبست کے شعبوں میں فائدہ حاصل کرنے میں خوشی ہوگی۔