ماحولیات کے مرکزی وزیر انل مادھو دوے کی آخری رسوم آج

ماحولیات کے مرکزی وزیر انل مادھو دوے کی آخری رسوم آج مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد ضلع میں باندرابھان میں ادا کی جارہی ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، کئی مرکزی وزراء اور بی جے پی لیڈر آخری رسوم میں شرکت کررہے ہیں۔ انل مادھو دوے کا آخری سفر بھوپال میں واقع اُن کے گھر ندی کا گھر سے شروع ہوا۔ جمعرات کی شام ان کا جسد خاکی بھوپال میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں رکھا گیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ ان کے آخری دیدار کو امڈے۔ جناب دوے کی آخری رسوامات ان کی وصیت کے مطابق نرمدا اور توا ندیوں کے سنگم باندابھان میں ادا کی جارہی ہیں۔ اس جگہ پر انھوں نے کئی ویور فیسٹیول منعقد کیے تھے۔ درختوں اور ندیوں کو لے کر انل مادھو دوے کی محبت کسی سے چھپی نہیں ہے۔ انھوں نے وصیت میں لکھا ہے کہ اگر ان کی یاد میں کوئی کچھ کرنا چاہے تو بہتر ہوگا کہ وہ درخت لگائے اور ندیوں اور پیڑوں کی حفاظت کرے۔