گوا میں ایک پل کے گرجانے سے کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ

گوا میں جنوبی گوا ضلع کے سنوورڈم اور چرچورم گاؤوں کو ملانے والا پرانا پُل منہدم ہوگیا ہے اور بحریہ کے غوطہ خوروں کو بچاؤ کارروائیوں کے لئے لگایا گیا ہے۔ کل اُس وقت، جب یہ پل گرا، تقریباً 50 آدمی پُل پر کھڑے ایک نوجوان کو ڈوبنے سے بچانے کی کوششوں کو دیکھ رہے تھے جس نے مبینہ طور پر خودکشی کے لئے دریا میں چھلانگ لگادی تھی۔  پولیس نے کہا ہے کہ تقریباً بیس افراد تیرکر باہر آگئے، دیگر چودہ کو بچالیا گیا اور انھیں قریبی اسپتال میں لے جایا گیا، البتہ دو لاشیں دریا سے برآمد کرلی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ منوہر پریکر نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ایجنسیوں کو کام پر لگایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس مکتیش نے بتایا کہ بچاؤ کارروائی جاری ہے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق کل رات کے حادثے میں جو پل ٹوٹا تھا اس میں دو لوگوں کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ پندرہ لوگوں کو بچالیا گیا تھا اور باقی تلاشی مہم ابھی جاری ہے۔ یہ دیکھنے کے لئے کہ کوئی اور باڈی تو نہیں ہے۔