ایران میں بارہویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ جاری

ایران میں ووٹر اپنے بارہویں صدر کو منتخب کرنے کے لئے جمعہ کو ووٹ ڈال رہے ہیں۔ اڑسٹھ سالہ جناب حسن روحانی ایک اعتدال پسند عالم ہیں جنھوں نے دوہزار پندرہ میں عالمی طاقتوں کے ساتھ تاریخی نیوکلیائی سمجھوتہ کیا تھا، وہ دیگر تین امیدواروں کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔ ان کے خاص حریف ابراہیم رئیسی ہیں جو ایک کٹرپسند عالم اور سابق سرکاری وکیل ہیں، جو اعلیٰ ترین رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای سے قریب بتائے جاتے ہیں۔ روحانی دوسری مدت کے لئے امیدوار ہیں۔ اگلے ہی دن نتیجے واضح ہوجائیں گے۔ اگر کوئی بھی امیدوار پچاس فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا تو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان چھبیس مئی کو رَن آف ہوگا۔