لیبیا میں حریف لیبیائی فورسز کے درمیان جھڑپ میں ساٹھ افراد ہلاک

لیبیا میں جنوبی ایئربیس میں حریف لیبیائی فورسز کے درمیان جھڑپ میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ طبی اور فوجی افسران نے یہ اطلاع دی ہے۔ تشدد کل اس وقت شروع ہوا تھا جب مغربی مسراتا کی ایک بریگیڈ نے براک الشاطی فوجی اڈے پر حملہ کردیا جو پہلے اس بریگیڈ کے قبضے میں تھا اور پھر مشرقی حصے میں سرگرم لیبین نیشنل آرمی سے منسلک ایک اپوزیشن گروپ نے اسے پسپا کردیا تھا۔