آئی پی ایل کرکٹ میں دوسرا کوالیفائر ممبئی اور کولکاتہ کے درمیان کھیلا جائے گا

آئی پی ایل کرکٹ میں دوسرا کوالیفائر آج رات آٹھ بجے ممبئی انڈینس اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا کوالیفائر جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جہاں اسے اتوار کو رائزنگ پونے سپرجینٹس سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ پونے پہلے کوالیفائر میں ممبئی کو ہرانے کے بعد فائنل میں پہنچی تھی۔ کولکاتہ بدھ کو ڈکورتھ لوئس ضابطے کے ذریعے موجودہ چمپئن سن رائزرس حیدرآباد کو سات وکٹ سے ہرانے کے بعد دوسرے کوالیفائر میں پہنچا تھا۔