نمامی گنگے پروگرام میںعوام کو بھی شامل کریں: وزیر اعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے نمامی گنگے پروگرام سے منسلک افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس ندی کی صفائی کے کام میں عوام کو شامل کریں۔ نئی دلّی میں نمامی گنگے پروگرام کی پیش رفت کے جائزے سے متعلق ایک میٹنگ میں جناب مودی نے اس پروجیکٹ کے بارے میں عوام میں مزید بیداری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مختلف سرکاری محکموں کے سینئر افسران نے اس سلسلے میں ایک پریزنٹیشن کے دوران وزیراعظم کی طرف سے کئے گئے اقدامات اور اس سلسلے میں کی گئی پیش رفت کو سراہا۔