این جی ٹی نے جمنا کے کناروں پر رفع حاجت اور کچرا پھینکنے پر پابندی لگائی

نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے آج دریائے جمنا کے کناروں پر رفع حاجت اور کوڑا کچرا پھینکنے پر پابندی لگادی ہے اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں پر  پانچ ہزار روپے کا معاوضہ عائد کیا ہے جو ماحول کو نقصان پہنچانے کے سبب کیا جائے گا۔ این جی ٹی کے چیئرپرسن جسٹس سوتنتر کمار کی قیادت میں ایک بنچ نے دلی جل بورڈ کے سی ای او کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو جمنا کی صفائی سے متعلق کام کاج کی نگرانی کرے گی۔ اس کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ وقفوں کے ساتھ لگاتار پیش کرتی رہے۔ دلّی سرکار اور میونسپل کارپوریشنوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اُن صنعتوں کے خلاف فوری کارروائی کریں جو رہائشی علاقوں میں چلائی جارہی ہیں اور اس ندی میں آلودگی کا ایک بڑا سبب ہیں۔