بیجنگ میں نواز شریف، پوتن اور ژی جن پنگ کے درمیان اہم میٹنگ اور

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور چین کے صدر ژی جن پنگ کے درمیان پیر کو ایک اہم میٹنگ بیجنگ میں ہوئی۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق تینوں ملکوں کے لیڈروں کی یہ ملاقات سفارتی تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کے پیش نظر عمل میں آئی ہے۔ سفارتی ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ غیررسمی ملاقات بیلٹ اینڈ روڈ فورم  کے اجلاس کے بعد ہوئی، جس کی میزبانی چین نے کی تھی۔