چکما اور ہاجونگ پناہ گزینوں کو شہریت دینے کی تیاری مکمل

مرکز نے چکما  اور ہاجونگ پناہ گزینوں کو شہریت دینے کی تیاری کرلی ہے۔ انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق یہ پناہ گزیں گزشتہ پچاس برسوں سے اروناچل پردیش میں مقیم ہیں۔ وزارت داخلہ کے عہدیداروں کے مطابق ریاستی حکومت کے ساتھ ابھی صلاح و مشورہ جاری ہے، لیکن یہ واضح ہے کہ شہریت کے ساتھ ان لوگوں کو درج فہرست قبائل کے اختیارات حاصل نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ زمینی ملکیت کا حق بھی انھیں نہیں مل سکے گا۔