ریڈیو فیچر: ستاروں سے زرّوں تک کاشاعر

جگن ناتھ آزاد

تقسیم ہند و پاک کے سانحے سے اردو شاعری میں جو شاعر سب سے زیاد ہ متاثر ہوا اور جنہوں نے اس تقسیم کو سب سے منفرد سانچے میں ڈھال کر ہند و پاک کی عوام کے سامنے پیش کیا اُن کو جگن ناتھ آزاد کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ آزاد واحد ایسے شاعر ہیں جنہوں نے تقسیم کے اس پورےمنظر نامے کو ایسے شعری پیکر میں ڈھال کر عوام کے سامنے پیش کیا کہ ہر پڑھنے والا اس کو پڑھتے ہی دانتوں میں انگلی دبانے سے خود کو آج بھی نہیں روک پاتا ہے ۔ در اصل آزاد کی پوری شاعری تقسیم کی صد فی صد سچی تصویر ہے جس کو دیکھ کرہرکوئی حیران و ششدر رہ جاتا ہے۔ پیش خدمت ہے جگن ناتھ آزاد کی زندگی اور ان کی شاعری پر مبنی ایک آل انڈیا ریڈیو اردو سروس کا خصوصی فیچر:ستاروں سے زرّوں تک کاشاعر