ریڈیو فیچر: پھر تمہاری یاد آئی اے صنم

سجاد حسین

 بیسویں صدی میں کلاسیکی موسیقی کے ساز میں مینڈولن کو شامل کرانے والے عظیم موسیقار سجاد حسین بھلے ہی آج ہمارے درمیان نہ ہوں لیکن ان کے بے مثال کارنامے آج بھی ہمیں سجاد حسین کی یاد دلاتے رہتے ہیں۔موسیقی کے اسرار و رموز پر گہری گرفت رکھنے والے سجاد حسین کی تیار کردہ دھْن اور سروں پر ا س وقت کے مشہور گلوکار وگلوکارہ کو نغمہ گانے میں پسینے چھوٹ جاتے تھے لیکن جب موسیقی تیار ہو جاتی تھی تو پھر وہ ہر سننے والے پر جادو بن کر چھاجاتی تھی ۔آل انڈیا ریڈیوکی اردو سروس ان کو یا د کرتے ہوئے ان کی زندگی پر مبنی ایک خوبصورت فیچر’پھر تمہاری یاد آئی اے صنم‘ آپ کی خدمت میں پیش کرتی ہے۔