ریڈیو فیچر: گلزار پکھراج کی چاندنی میں

گلزار

ہندوستانی سنیما کی دنیا میں گلزار کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔بطور موٹر میکینک اپنی زندگی کا آغاز کرنے والے گلزار پہلے پہل عروس البلاد ممبئی پہنچ کر مشہور ہدایت کار بمل رائے کے ساتھ وابستہ ہوئے۔کچھ عرصے کی جد و جہد کے بعد انہیں نغمہ نگاری کا موقع ملااور گلزار نے اپنی صلاحیت کو نمایاں کیا۔تب سے لیکر اب تک گلزار نے متعدد فلموں میں بحیثیت نغمہ نگار ،ہدایت کار اور مکالمہ نگار کے کام کیا۔اپنی بے پناہ صلاحیت کے عوض انہیں داد اصاحب پھالکے ایوارڈ سے لیکر متعدد انعامات حاصل ہوئے ہیں۔سماعت فرمائیے گلزار سے متعلق آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس کا فیچر’گلزار پکھراج کی چاندنی میں‘۔