پناما پیپرس کیس میں نواز شریف کے خلاف پندرہ مقدمے دوبارہ کھولے جانے کی سفارش

پاکستان میں پناما پیپرس کیس کی چھان بین کرنے والی مشترکہ جانچ ٹیم نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پندرہ کیس دوبارہ کھولے جانے کی سفارش کی ہے۔ ان میں سے تین معاملات1994 اور 2011میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں درج کئے گئے تھے، جبکہ 12پرویز مشرف سرکار کے دور میں عائد کئے گئے تھے۔