جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ آج نئی دلی میں

جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ آج نئی دلی میں ہورہی ہے جس میں نئے ٹیکس نظام کی عمل آوری کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس مہینے کی پہلی تاریخ کو جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد سے کونسل کی یہ پہلی میٹنگ ہے۔

وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی صدارت میں یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوگی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ مقررہ تاریخ سے پہلے ہی ہورہی ہے کیونکہ کونسل نئے نظام کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینا چاہتی ہے اور ساتھ ہی پورے ملک کی رپورٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔