بی جے پی نائب صدر کے عہدے کے لئے اپنے امیدوار کا اعلان آج کرسکتی ہے

بی جے پی نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کے لئے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کرے گی۔ اس بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے نئی دلی میں بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہوگی۔ اس عہدے کے لئے اپوزیشن پہلے ہی مغربی بنگال کے سابق گورنر گوپال کرشن گاندھی کے نام کا اعلان کرچکی ہے۔

کل کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال بدھ کے روز کی جائے گی اور جمعے تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔ پولنگ الگے مہینے کی پانچ تاریخ کو ہوگی اور اسی دن ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ موجودہ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کے عہدے کی مدت اگلے مہینے کی دس تاریخ کو ختم ہورہی ہے۔