گجرات سیلاب مہلوکین کی تعداد پندرہ  پہنچی

گجرات میں پچھلے تین دن میں سیلاب اور موسلا دھار بارش سے پندرہ افراد کی موت ہوئی ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے نے جام نگر ضلع کے سیلاب سے متاثرہ جوڑیا گائوں سے مزید بیس لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی گزشتہ تین دن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے نکالے گئے لوگوں کی تعداد چار سو پانچ ہوگئی ہے۔ نشیبی علاقوں کے متاثرہ لوگوں کو غذائی اشیاء، پینے کا پانی اور دوائیں تقسیم کی جارہی ہیں۔ سوراشٹر علاقے میں باندھو کے کناروں سے پانی باہر نکلنے اور دریائوں سے طغیانی کے بعد لوگوں سے چوکس رہنے کو کہا گیاہے۔ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے  کے لئے این ڈی آر ایف کی پانچ ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے۔