صدر جمہوریہ ہند کے انتخاب کیلئے ووٹنگ اختتام پذیر

نئے صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لئے ووٹنگاختتام پذیرہو گئی۔ اس عہدے کے لئے این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کو وند اور اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ ووٹوں کی گنتی جمعرات کو ہوگی۔ موجودہ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے عہدے کی مدت اس مہینے کی چوبیس تاریخ کو ختم ہورہی ہے۔

پولنگ کے لئے پارلیمنٹ ہائوس اور ریاستوں کی اسمبلیوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔