عراقی ذرائع کےمطابق لاپتہ ہندوستانی بدوش شہر کی جیل میں ہوسکتے ہیں

 

وزیر خارجہ محترمہ سشما سوراج اور وزرائے مملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر اور وی کے سنگھ نے اتوار کے روز ان 39 ہندوستانی شہریوں کے افراد کنبہ سے ملاقات کی جو 2014 میں داعش کے ہاتھوں اغوا کے بعد سے عراق میں لاپتہ ہیں۔ سشما سوراج کے مطابق عراق میں ذرائع نے وی کے سنگھ کو بتایا کہ لاپتہ ہندوستانی بدوش شہر کی جیل میں ہوسکتے ہیں، جہاں اب بھی جنگ جاری ہے۔ یہ ملاقات وی کے سنگھ کے دورۂ عراق سے واپسی کے ایک دن بعد ہوئی۔وی کے سنگھ کو لاپتہ ہندوستانیوں کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنے کیلئے عراق بھیجا گیا تھا۔ محترمہ سوراج نے بتایا کہ جس دن موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرایا گیا تھا اسی دن انہوں نے جناب سنگھ کو اربل جانے کو کہا تھا۔