حال ہی میں منظور کئے گئے بل سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا: مظاہرین

پولینڈ کی راجدھانی ریشو اور دوسرے شہروں میں ہزاروں لوگوں نے مظاہرے اور ریلیاں کیں۔ یہ لوگ حکمراں لا اور جسٹس پارٹی کی عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہفتے کے دن سینیٹ میں منظور کئے گئے بل سے ججوں کی آزادی پر اثر پڑے گا اور جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ بل میں پارلیمنٹ کے ممبروں ا ور انصاف کے محکمے کے وزیر کو عدالتی حلقوں سے صلاح و مشہورے کئے بغیر ججوں کے تقرر کا اختیار دیا گیا ہے۔ سرکار کا کہنا ہے کہ اس طرح کا اقدام ضروری تھا، کیونکہ عدلیہ بدعنوان ہوچکی ہے اور صرف اعلیٰ طبقوں کے مفاد کا تحفظ کرتی ہے۔