سری لنکا کی بحریہ نے چار بھارتی ماہی گیروں کو اپنی آبی حدود میں مبینہ طور پر ماہی گیری کرتے ہوئے گرفتار کیا

سری لنکا کی بحریہ نے چار بھارتی ماہی گیروں کو اپنی آبی حدود میں مبینہ طور پر ماہی گیری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔  ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں ماہی گیری کی ایک کشتی بھی قبضے میں لی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے جافنا کے ماہی پروری کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے سپرد کردیا جائے گا۔ سری لنکا نے اس سے پہلے جمعرات کو 7 ماہی گیرووں کو گرفتار کیا تھا۔ کل 81 ماہی گیر سری لنکا کی تحویل میں ہیں اور انہیں انسانی بنیاد پر رہا کئے جانے کے لئے ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سری لنکا سرکار ان 42  ماہی گیر کشتیوں کو بھی چھوڑنے کا اعلان کرے گی، جو اس کی تحویل میں ہیں، جس کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔