ریڈیوفیچر:سردار سخن ۔سردارجعفری

علی سردار جعفری

ترقی پسند تحریک کی جب بھی بات ہوتی ہے تو اردو کے دو مایہ ناز شاعروں کا نام بے ساختہ طور پر لیا جاتا ہے،فیض احمد فیض اور علی سردار جعفری۔یہ دو ایسے شاعر گزرے ہیں جنہوں نے ترقی پسند تحریک کو پروان چڑھانے کیلئے بڑھ چڑھ کر قربانیا ں پیش کیں۔البتہ علی سردار جعفری کےساتھ کہیں نہ کہیں کچھ حد تک ناانصافی ہوئی ہے چونکہ علی سردار جعفری نے جہاں اپنی شاعری سے انگریزوں کے ظلم و استبداد کے خلاف آواز بلند کی وہی اپنی نثر نگاری کی مدد سے عوامی بیداری کا کام بھی لیالیکن پھر بھی ہم انہیں عموماً شاعر کے طور پر یاد کرتے ہیں۔سردار جعفری کی حیات و خدمات سے متعلق کئی اہم راز پر مبنی آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس کا ایک خوبصورت فیچر’سردار سخن ‘آپ سماعت فرمائیں۔