تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بھارت کا بہترین آغاز

بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ ہفتہ کو کینڈی میں شروع ہوچکا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بہترین شروعات کی اور لنچ کے وقفے تک 27 اوور میں اس نے بغیر کسی نقصان کے 134 رن بنالئے ہیں۔ دونوں اوپنر بلے باز شکھر دھون اور لوکیش راہل نے اس دوران اپنی نصف سنچری پوری کی۔  یہ میچ پالیکیلے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

بھارت اب تک کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچ جیت کر یہ سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے۔ سرکردہ آل را؎نڈر کھلاڑی رویندر جڈیجہ اس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں، کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ان پر ایک میچ کے لئے پابندی عائد کی ہے۔ ان کی جگہ کلدیپ یادو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، یہ ان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔