کینیا کے صدارتی انتخابات میں کینیاتا دوسری مرتبہ کامیاب

کینیا کے سبکدوش ہونے والے صدر اہروکینیاتا نے اپوزیشن پارٹیوں کے زبردست احتجاج اور انتخاب میں جانب داری کے بارے میں اٹھنے والے سوالوں کے درمیان دوسری بار صدر کے عہدے کا الیکشن جیت لیا ہے۔ کینیا الیکشن کمیشن کے سربراہ ویفلا چیبوکاٹی نے بتایا کہ کینیاتا کو کل 54.27 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ اپوزیشن پارٹی کے رہنما ریلا اوڈنگا صرف 44.17 فیصد ووٹ حاصل کرپائے۔ قابل ذکر ہے کہ کینیا میں صدارتی انتخابات کے بعد اپوزیشن کی جانب سے دھاندلی کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں اور اس دوران پرتشدد مظاہروں میں اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔