بھارت اپنی ہمہ رخی ترقی کے لئے جانا جاتا ہے: سشما سوراج

وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت صرف اپنی پختہ اور کامیاب جمہوریت کے لئے ہی نہیں جانا جاتا، بلکہ اپنی ہمہ رخی ترقی کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔ جمعہ کی شام کاٹھمنڈو میں، بھارتی سفارت خانے میں آزادی کے 70 سال منانے کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے بھارت کے ہر وزیراعظم نے ملک کی ترقی میں تعاون دیا ہے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مودی جی نے ایک مول منتر اپنے الیکشن کے وقت دیا تھا، سب کا ساتھ سب کا وکاس، جب وہ کسی بھی پڑوسی ملک میں جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس صرف بھارت کے لئے نہیں یہ سب کا ساتھ سب کا وکاس پورے علاقے کے لئے ہے۔ بھارت جو ترقی کرے اس کا فائدہ پڑوسی ملکو ںکو ملنا چاہئے، کیونکہ وہ صرف پڑوسی نہیں وہ دوست ہیں۔

محترمہ سوراج نے کہا کہ جناب مودی چاہتے ہیں کہ بھارت کی ترقی کا فائدہ پڑوسی ملکوں کو بھی ملنا چاہئے۔ اس موقع پر نیپال کے وزیراعظم شیربہادر دیوبا، اسپیکر اَون ساری گھارتی، سابق وزیراعظم پشپ کمل دہل اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔