فلموں کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے مرکزی بورڈ کی ازسرنو تشکیل

مرکز نے فلم کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے مرکزی بورڈ سی بی ایف سی کی فوری طور پر پھر سے تشکیل کی ہے، جو تین سال کی مدت یا مزید امکانات تک کے لئے کی گئی ہے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ایک ریلیز میں کہا کہ نغمہ نگار پرسون جوشی، پہلاج نہلانی کی جگہ سی بی ایف سی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔ بورڈ کے 12 ارکان ہوں گے، جن میں محترمہ گوتمی تاڈیمالا، نریندر کوہلی اور محترمہ ودیابالن شامل ہیں۔ سی بی ایف سی، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے، جو سنیماٹوگرافی ایکٹ کے ضابطوں کے تحت فلموں کی عوامی نمائش کو منضبط کرتا ہے۔