آدھار کو پین کارڈ سے جوڑنے کیلئے وقت کی حد مقرر نہیں: ارون جیٹلی

وزیر خارجہ ارون جیٹلی نے جمعہ کو لوک سبھا کو مطلع کیا کہ سرکار نے آدھار کو پین کارڈ کے ساتھ جوڑنے کا عمل مکمل کرنے کے لئے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی ہے۔ جناب جیٹلی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ 28 جون تک ملک میں 25 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے پین کارڈ حاصل کرلئے تھے، جبکہ آدھار نمبر 111 کروڑ افراد کو جاری کیے گئے ہیں۔