ریڈیو فیچر: شاہِ نوا

Bade Ghulam Ali

استاد بڑے غلام علی خاں صاحب کی زبردست آواز بذاتِ خود ان کی پہچان ہے۔ بڑے غلام علی خاں صاحب قصور میں پیدا ہوئے جو کہ غیر منقسم بھارت کے صوبہ پنجاب کا حصہ تھا۔ استاد بڑے غلام علی خاں کے والد استاد علی بخش خاں خود ایک گلوکار تھے اور ان کا تعلق بھی موسیقار گھرانے تھا۔ بڑے غلام خاں نے بہت چھوٹی عمر سے ہی اپنے چچا کالے خاں سے تربیت حاصل کرنی شروع کی۔استاد کالے خاں کے انتقال کے بعد خاں صاحب نے مسلسل پانچ برسوں تک صرف اور صرف ریاض کیا اور اس کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ اتنی لمبی ریاضت اور محنت کے بعد خاں صاحب کی آواز میں اس بلا کا رس اور کھینچاؤآگیا کہ جو بھی سنتا وہ بس سنتا ہی رہ جاتا۔ہمارا یہ فیچر استاد بڑے غلام علی خاں صاحب کی زندگی ،موسیقی سے متعلق ان کی خدمات اور ان کی پرکشش آوازکے جادوئی سفر کا ایک مختصر جائزہ پیش کرتا ہے۔آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس کا یہ خصوصی فیچر ’’شاہِ نوا‘‘ استادبڑے غلام علی خاں صاحب کو ان کی یوم وفات کے موقع پرخراجِ عقیدت کے طور پر تیار کیا گیا ۔