ریڈیو فیچر: سارنگی کا سلطان

استاد سلطان خاں

ہندوستان میں بہت سے گھرانے موجود ہیں جن کے یہاں نسل در نسل موسیقی کے کسی ایک خاص رنگ کو محفوظ رکھنے اور اسے ترقی دینے کا رواج رہا ہے۔کسی بھی فن کے ماہر کو دیکھ کر یہ تجسس بیدار ہوتاہے کہ آیا مذکورہ فن کار ریاضت کے ذریعے فن کی بلندیوں تک پہنچا ہے یا اس کے آباواجداد اس سلسلے میں قدیم زمانے سے جڑے رہے ہیں اور نسلاً بعد نسلاً اس تک یہ فن منتقل ہوا ہے ۔ استاد سلطان خاں صاحب کا تعلق بھی ایسے ہی ایک سارنگی بجانے والے خاندان سے رہا جن کی کئی نسلیں اس فن سے وابستہ رہی ہیں ۔

آل انڈیا ریڈیو کے اردو سروس کا یہ دستاویزی فیچر ’سارنگی کا سلطان ‘استاد سلطان خاں کی زندگی اور فن کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتا ہے۔