بھارت کو صاف ستھرا بنائیں :وزیر اعظم کی وزراء سے اپیل

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے وزراء سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کو صاف ستھرا بنائیں اور اس بات کو بھی یقین بنائیں کہ15 ستمبر سے شروع ہو کر پندرہ دنوں تک تمام ملک میں چلنے والی’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم زبر دست طور پر کامیاب ہوتی ہے ۔’کلین انڈیا مشن‘ کی تیسری سالگرہ کے موقع پر یہ مہم شروع کی جارہی ہے تاکہ ہر شہری صفائی کی اہمیت کے بارے میں بیدار ہو سکے۔ مہم کے دوران کرکٹ ،ہاکی ،فٹبال اور بیڈ منٹن سمیت دوسرے کھیلوں کی قومی ٹیموں سے اس مہم میں شامل ہو کر جھگی جھونپڑی والے علاقوں میں صفائی کرنے کی اپیل کی جائیگی۔ اس بات کا بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ بازراوں،اسپتالوں،بس اڈوں،سیاحوں کی دلچسپی کی جگہوں اور مجسموں کی صفائی کے لئے ایک بڑی مہم چلائی جائے۔